ساراڈرامہ او آئی سی کانفرنس سبوتاژکرنےکیلئے سجایا گیا، حسان خاور

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی بلی تھیلے سے باہرآگئی ہے۔ ساراڈرامہ او آئی سی کانفرنس سبوتاژ کرنے کیلئے سجایا گیا۔

اپوزیشن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےاوآئی سی کانفرنس میں روڑے اٹکانےکےعزائم خاک میں ملائیں گے۔ اپوزیشن عدم اعتمادمیں ناکامی کےخوف سے اوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے۔

حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن عمران خان کے اسلاموفوبیا،ملک کی خودداری اور کشمیرکی آزادی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پرسیخ پا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More