اوپن مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 180روپے کا ہوگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 180 روپے کا ہوگیا ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 25 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ۔ انٹربینک میں ڈالر25 پیسے کے اضافے سے 176.24 سے176.49 پر بند ہوا۔

ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں 70پیسے کے اضافے سے ڈالر 179.30 سے 180روپے پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More