اسلام آباد: تجارتی خسارہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن گیا ۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں تجارتی خسارہ 20 ارب 59 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔
وفاقی ادارہ شماریات کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے تجارتی خسارہ 111.74 فیصد بڑھا ہے ۔ جولائی سے نومبر تک برآمدات 12 ارب 34 کروڑ ڈالر رہیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق اس دوران درآمدات کا حجم 32 ارب 93 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 5 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے برآمدات میں 26.68 فیصد اضافہ ہوا ۔جولائی تا نومبرگزشتہ برس کے مقابلے میں درآمدات 69.17 فیصد بڑھیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2021 میں برآمدات 2 ارب 88 کروڑ ڈالر رہیں اور نومبر2021 میں 7 ارب 84 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں جبکہ نومبر2021 میں تجارتی خسارہ 4 ارب 96 کروڑ ڈالر رہا۔