ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 26ہزار 606 ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا سے مزیدگیارہ افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد 26ہزار 606 ہوگئیں ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز 33ہزار 767ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 263نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ سات سات فیصد رہی ۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 79 ہزار636ہوگئی ہے جبکہ مزید11افراد جاں بحق ہونے سے اموات کی مجموعی تعداد28ہزار 606ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More