ملک میں رواں سال پولیو کا تیسرا کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: ملک میں رواں سال پولیو کا تیسر اکیس سامنے آگیا۔شمالی وزیر ستان کے ایک سالہ بچے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق رواں برس پاکستان سے پولیو کے تیسرے کیس کی شمالی وزیرستان کے ایک سالہ بچے میں تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ نہ ہونا ایک بہت بڑا المیہ ہے ایک بھی کیس ہمارے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں مزیز تیز کیا جارہا ہے ۔

وفاقی سیکریٹری صحت کے مطابق اس سال پولیو کے پہلے کیس رپورٹ ہونے کے بعد ہمیں مزید کیسز آنے کا خدشہ تھا ۔جنوری سے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں وائرس کے پھیلاؤکے تدارک کے لیے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More