طالبان نے افغان خواتین کے تنہا فضائی سفر پر پابندی لگا دی

افغانستان میں طالبان کی حکومت نے ملکی خواتین کے تنہا فضائی سفر کرنے پر بظاہر پابندی لگا دیی۔ افغان طالبان نے ائیر لائنز کو آگاہ کردیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ملک کی دو فضائی کمپنیوں آریانا افغان ایئر لائن اور کام ایئر کی انتظامیہ کو بھیجے گئے ایک حکومتی ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی مسافر پروازوں میں خواتین کو اس وقت تک سفر کی اجازت نہ دیں جب تک ان کا کوئی مرد رشتے دار ان کے ہمراہ نہ ہو۔

یہ فیصلہ گزشتہ جمعرات کو ہونے والی طالبان کے نمائندوں، ملکی فضائی کمپنیوں کے عہدیداروں اور ایئر پورٹ امیگریشن حکام کی مشترکہ ملاقات کے بعد کیا گیا۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغان خواتین پر پھر کئی طرح کی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔ گزشتہ ہفتے طالبان نے ملک بھر میں تمام گرلز ہائی اسکول دوبارہ کھلنے کے چند ہی گھنٹے بعد پھر بند کر دیے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More