ٹی20 ورلڈ کپ، آج پاکستان، اسکاٹ لینڈ اور افغانستان، نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا

کراچی: آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے ۔ افغانستان سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے نیوزی لینڈ کو ہرانے کی کوشش کرے گا جبکہ پاکستان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ سے ہوگا۔پاکستان جیتا تو سیمی فائنل آسٹریلیا سے ہوگا۔اپ سیٹ ہوا تو پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

گروپ ون کا اہم مقابلہ آج نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔یہ میچ ابوظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق سہہ پہر تین بجےشروع ہوگا۔نیوزی لینڈ نے اب تک چار میں سے تین میچوں میں کامیابی حاصل کرکے گروپ میں چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے۔

افغانستان کے چار میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ چار پوائنٹس ہیں۔کیوی ٹیم کے خلاف کامیابی کی صورت میں افغان ٹیم نیوزی لینڈ کے برابر آجائے گی اور بھارت کی نمیبیا کے خلاف جیت کی صورت میں تینوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر نیوزی لینڈ سیمی فائنل کھیلنے والی چوتھی ٹیم بن جائے گی۔بھارت اور افغانستان ورلڈ کپ سے باہر ہوجائیں گی۔

آج کا دوسرا میچ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیموں کے درمیان شام سات بجے کھیلا جائےگا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد اب گرین شرٹس کے لیے یہ میچ محض رسمی کارروائی کی شکل اختیار کرگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More