حصص بازار میں زبردست تیزی، 1700پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: ملکی سیاسی استحکام سے حصص بازار میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوگئی ۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی مارکیٹ 3عشاریہ 83فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے اختتام تک زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ تیزی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس پہلے 45ہزار اور پھر46ہزارکا ہندسہ بھی عبور کرگیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1700پوائنٹس کے اضافےسے46 ہزار 144پر بندہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر383 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 327کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ صرف 45 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,215 جبکہ کم ترین سطح 44,444 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More