کاروباری ہفتے کے اختتام پر حصص بازار میں تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ اختتام پذیر ہوگیا ۔ آخری روز مارکیٹ 117 پوائنٹس کے اضافے سے46ہزار 601پر بند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100انڈیکس 117 پوائنٹس کے اضافے سے46ہزار 601 پر بندہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,785 جبکہ کم ترین سطح 46,484 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 339 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔161کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ158کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More