حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان

کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی رہی۔ مارکیٹ46ہزارکی حدگنوابیٹھی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان رہا ۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس46 ہزار کی حدگنوابیٹھا۔ 100 انڈیکس 744 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار745پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 360 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 270کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی 77کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مندی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More