اسٹاک مارکیٹ کریش، اربوں روپے ڈوب گئے

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ 1250پوائنٹس گنوا بیٹھی۔شدیدمندی کے باعث انڈیکس پہلے45 اورپھر44ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

ملک کے سیاسی حالت کے باعث حصص بازار میں آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید ترین مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1250 پوائنٹس کمی سے 43ہزار902پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طورپر314 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 270کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی اور صرف32 کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مندی کےباعث مارکیٹ میں2عشاریہ 77فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More