پی ٹی آئی کی غلطیوں سے صورتحال اس نہج پر پہنچی، فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی۔لوگوں کے غصے کو کم نہ سمجھیں، لوگ توقع سے زیادہ ناراض ہیں ۔

سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی بھی غلطیاں ہیں کہ صورتحال اس نہج پر پہنچی۔لیکن کیا پاکستان کو اگلے40سال زرداری اور شریف چلائیں گے؟۔کیا ان سالوں کی طرح اگلی چار دہائیاں بھی ضائع کر دی جائیں؟۔کیا آپ یہ وراثت چھوڑ کر جانا چاہیں گے؟۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More