پسرور: صدرآزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کی حق خودرادیت کی جہدوجہد کودبایانہیں جاسکتا ۔ کشمیریوں پرہونے والے مظالم پر عالمی برادری کوکردار ادا کرناچاہئیے ۔
پسرورمیں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خطاب کرتے ہوئے صدرآزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پرخاموشی ایک مجرمانہ فعل ہے ۔عالمی برادری کوفی الفورکشمیرکی اصل حالت میں بحالی اور ان پر ہونے والے مظالم پر نوٹس لیناچاہئیے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوامی ریلیف پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت احتساب جاری ہے ۔