کورونا وائرس کی شدت میں روز بروز کمی واقع ہونے لگی

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس کی شدت روز بروز کمی واقع ہونے لگی ہے ۔ گزشتہ روز وبا سے کوئی موت نہیں ہوئی تاہم 66 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

این آئی ایچ کے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ روز19 ہزار478 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سےصرف 66 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ تین چار فیصد رہی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے کوئی بھی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ ملک بھر میں اب تک مجموعی تعداد30ہزار367 افراد کورونا سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More