سری لنکن شہری کا بہیمانہ قتل شرم ناک اور قابل مذمت ہے، آرمی چیف

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ‏سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے سری لنکن پرانتھا کمارا کے بہیمانہ قتل کو انتہائی قابل مذمت اور شرمناک قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں سری لنکن شہری پرانتھا کمارا کا بہیمانہ قتل قابل مذمت اور شرمناک ہے۔ ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھاکہ اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے سول ایڈمنسٹریشن کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More