روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر 174.30 روپے کا ہوگیا

کراچی: پاکستانی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔ آج بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کااضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 174.20 سے 174.30پر پہنچ گیا۔

اسی طرح انٹربینک میں بھی ڈالر 174روپے پر پہنچ گیا 14پیسے کے اضافے سے ڈالر173.96 سے بڑھ کر 174روپے پر بند ہوا-

خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 49 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 173 روپے 96 پیسے پر تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More