شوگراصلاحات سے متعلق رپورٹ کل پبلک کی جائے گی، حماد اظہر

اسلام آباد:و فاقی وزیر برائے توانائی حماداظہر کا کہنا ہے کہ شوگر اصلاحات سے متعلق رپورٹ کل پبلک کر دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہرنے بتایا کہ شوگر اصلاحات کمیٹی نے اپنی سفارشات کابینہ کو پیش کردی ہیں۔وزیراعظم نے رپورٹ پبلک کرنے اور تین ہفتوں تک عوام کی رائے لینے کے احکامات دیئے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہاکہ سفارشات ریگولیشز کو ختم کرنےاور شوگر سیکٹرمیں مسابقتی عمل لانے پر مبنی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More