شریفوں کا اصل چہرہ عوام کےسامنےآرہاہے، پرویزالٰہی

لاہور:اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شریفوں کا اصل رنگ عوام کےسامنےآرہاہے، بچہ حکومت کی ایک اور بوکھلاہٹ عیاں ہو گئی، بچہ حکمران ایسےانتقامی ہتھکنڈوں سےبازرہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اپنے اور سیکرٹری محمد خان بھٹی کے ساتھ تعینات اسمبلی افسروں و اہلکاروں کے گھروں پر اچانک چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے اور ایسے انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہے۔

شریف خاندان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے جو عوام بھول چکے تھے، جبکہ پنجاب اسمبلی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی پچیس مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں لیکن واضح عدالتی احکامات کے باوجود انہیں بلاجواز ہراساں کیا جا رہا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More