ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ نو دو فیصد پرآگئی

اسلام آباد: ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزیدنو مریض انتقال کرگئے۔ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد اٹھائیس ہزار چھ سو چھیاسی ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 38ہزار38افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے تین سو پچاس نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ نو دو فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید9 مریض انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28ہزار 686ہوگئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More