ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی

اسلام آباد: ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح میں کمی آنے لگی ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 33 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ320 ہوگئی ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید33 افراد کا انتقال ہوا ۔اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 9 جبکہ۔ملک بھر میں ایک ہزار 386 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں49 ہزار 866 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.29 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 63 ہزار967، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 14ہزار698، پنجاب میں 4 لاکھ 98 ہزار 724، اسلام آباد میں ایک لاکھ 33 ہزار764، بلوچستان میں 35 ہزار 229، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 599اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 339 ہو گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More