کالعدم جماعت کے دھرنے کے باعث ریلوے سسٹم مفلوج ہوگیا

ملتان: کالعدم جماعت کے دھرنے کے باعث ریلوے کا شیڈول بری طرح متاثر ہورہا ہے۔ کئی گھنٹوں کی تاخیر کے باعث ملتان سے دیگر شہروں میں سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کالعدم جماعت تحریک لبیک کے احتجاجی دھرنے کے باعث ملک بھر کا ریلوے سسٹم مفلوج ہوکر رہ گیا ۔ ملتان ریلوے اسٹیشن پر اپنی ٹرین کا انتظار کرتے مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ مسافروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے مظاہرین سے جلد از جلد مذاکرات کرکے مسائل حل کیے جائیں تاکہ معاملات زندگی بحال ہوسکیں ۔

مسافروں کا کہنا ہے ٹرین سستی سواری ضرور ہے لیکن اگر وقت کی پابندی کی جائے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More