پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے، آفتاب شیر پاؤ

ریاض: سعودی عرب میں قومی وطن پارٹی کی جانب سے یوم تاسیس کی تقریب منعقد کی گئی جس میں عہدیداروں اور ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ پارٹی کے مرکزی صدر آفتاب شیرپاؤ نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا ۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والی قومی وطن پارٹی کی نویں یوم تاسیس کی تقریب میں مرکزی صدر آفتاب شیرپاؤ نے ویڈیو لنک کے ذریعےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختونوں کی نمائندہ جماعت ہے اور قومی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی نااہلی کی بدولت ملک کو سنگین مسائل سے دوچار کردیا ہے ۔ مہنگائی سے عوام کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ لوگوں کو بنیادی حقوق بھی میسر نہیں ہیں ۔تقریب سے اقبال دود خان، ودان خان، سلطان زیب، سکندر خان سمیت دیگر نے بھی اظہار خیال کیا ۔۔ تقریب کے آخر میں کورونا کے دوران فلاحی اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو اعزازی شیلڈ دی گئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More