کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست اتار چڑھاؤرہا۔ مارکیٹ صرف 6پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار881 پربند ہوئی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس میں 6 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس سے 45ہزار 881 پر بند ہوا۔
آج دن بھرمجموعی طورپر 368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 185کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ 162کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔