پی ایس ایکس کا 100انڈیکس 106 پوائنٹس اضافے سے 45ہزار 947 پر بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مثبت رجحان رہا۔مارکیٹ 106 پوائنٹس کے اضافے سے45ہزار947 پربندہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کا رجحان رہا ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 106 پوائنٹس کے اضافے سے 45ہزار 947 پر بند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 370 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 185کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ157کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More