وزیراعظم 27 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف 27 اپریل کو سعودی عرب کا اہم دورہ کریں گے۔ شہبازشریف کنگ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگرحکام سے اہم ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی وفد کے ہمراہ ستائس اپریل کو وفد کے ہمراہ سعودی عرب جائیں گے۔ وفاقی وزراء، مولانا فضل الرحمن اور مریم نوازشریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

شہبازشریف دورہ میں عمرہ کی ادائیگی بھی کی جائے گی۔ شہباز شریف کنگ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقات کریں گے۔ سعودی حکام کے ساتھ اقتصادی صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More