وزیراعظم آج کامیاب نوجوان کنونشن سے تاریخی خطاب کرینگے، عثمان ڈار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج کامیاب نوجوان کنونشن سے خطاب کرینگے ۔ رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈارکا کہنا کہ کامیاب جوان پروگرام سے سے مستفید ہونے والے نوجوان کنونشن میں شریک ہونگے ۔ نوجوانوں کیلئے چار نئے پروگراموں کا اعلان کیا جائے گا ۔

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کنونشن سینٹر کے دورہ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے تاریخی خطاب کرینگے ۔ کامیاب نوجوان پروگرام سے مستفید ہونے والے ملک بھرکے نوجوان اسلام آباد آئیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے چار نئے پروگرام لے کر آرہے ہیں ۔ تین سے چارلاکھ نوجوانوں کو موقع فراہم کرینگے ۔ نوجوان ٹیلنٹ کو ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ اسپوارٹس کے میدان میں نوجوانوں کو سہولیات فراہم کرینگے جبکہ گرین پاکستان بھی اسی پروگرام میں شامل ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More