وزیر اعظم کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، برطانوی وزیراعظم نےبرطانیہ کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔

وزیر اعظم اور برطانوی وزیر اعظم مسٹر بورس جانسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، وزیر اعظم جانسن نے شہباز شریف کو ان کے انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے ملکہ برطانیہ کی تاجپوشی کی پلاٹینم جوبلی تقریبات پر برطانیہ کو مبارکباد دی۔

بورس جانسن نےبرطانیہ کی پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منانے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے تجارت اور سرمایہ کاری کی شراکت داری پر خصوصی زور دیا ۔ مختلف شعبوں میں برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔قانونی ہجرت کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ شہباز شریف نے پاکستان-برطانیہ اینہانسڈ سٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) کی اہمیت پر زور دیا ۔

شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط اور پل بنانے میں 1.6 ملین پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں تعلیم، صحت اور دیگر سماجی شعبوں کے فروغ کے لیے کیے گئے کام کو بھی سراہا۔ مختلف شعبوں میں تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے 10 سالہ روڈ میپ تیار کرنے کی تجویز دی۔ ESD کو باہمی روابط کو گہرا کرنا چاہیے اور دوطرفہ شراکت داری کو اگلی سطح تک بڑھانا چاہیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ کہا بین الاقوامی برادری کی عبوری افغان حکومت کے ساتھ تعمیری سفارتی اور سیاسی روابط پائیدار امن اور استحکام کے لیے بہت ضروری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More