وزیراعظم نےخضدارکچلاک قومی شاہراہ کاسنگ بنیادرکھ دیا

کوئٹہ: وزیراعظم نے خضدار کچلاک شاہراہ کے سیکشن ون اور ٹو کا سنگ بنیاد رکھا۔ جس پر 200ارب کی لاگت آئے گی۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کا وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے کے بعد بلوچستان کا پہلا دورہ ، ایک روزہ دورے میں شاہراہ کے افتتاح کے ساتھ ساتھ بلوچستان کی ترقی کیلئے بہت سارے منصوبے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کوئٹہ میں انکے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال،اسعد محمود سمیت پی این پی چیئرمین اختر مینگل بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے صوبے کیلیے ایک جامع پیکیج کے اعلان کی تجویز دی گئی کوسٹل ہائی وے کے اطراف سیاحت کا فروغ، مقامی افرادی قوت کی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے اداروں کا قیام بھی تجاویز میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت 5 لاکھ خاندانوں کیلئے 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کوئٹہ میں میٹرو بس بنانے کی نوید بھی سنائی۔ انہوں نے بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان مختلف وجوہات کی بنا پر ترقی کے سفر میں پیچھے رہ گیا۔ بلوچستان میں بے شمارکوئلہ موجود ہے، پن بجلی کے منصوبے بھی بن سکتےہیں، بلوچستان میں بےپناہ معدنی وسائل موجود ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More