وزیر اعظم نے کل نون لیگ کا اہم اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کل نون لیگ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

زرائع کے مطابق اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ نون لیگ قومی معاملات کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرے گی، اجلاس میں لیگی ارکان کی تجاویز پر بھی مشاورت ہوگی۔

زرائع کے مطابق نون لیگ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر بھی بات چیت ہوگی۔

واضح رہے کہ آج بھی ن لیگ کا اہم اجلاس لاہور میں منعقد ہوا تھا جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ اور مریم نواز نے شرکت کی تھی۔ جب کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More