وزیر اعظم نے میاں چنوں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے میاں چنوں واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف صفر برداشت ہے ۔ ہجوم کے ہاتھوں تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے ۔مشتعل جتھوں کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کے خلاف ایکشن اور اور فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کےخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More