فی تولہ سونا 1 لاکھ 25 ہزار 200 روپے کا ہوگیا

کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے بڑھ گئی۔ 1200روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا1لاکھ 25ہزار 200 روپے پر پہنچ گیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کے دام ایک لاکھ 25 ہزار دو سو روپے ہیں جبکہ 10 گرام سونا ایک ہزار 29 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 7 ہزار 339 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ۔ عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونے کا بھاؤ 23 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 813 ڈالر ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More