گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری ایوان صدر کو موصول

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو ہٹانےکی سمری دوبارہ صدر مملکت کو ارسال کردی ہے جوکہ ایوان صدر کو موصول بھی ہوگئی ۔

گورنرپنجاب کو ہٹانے کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سمری صدر مملکت کو اسال کردی ۔ذرائع کے مطابق سمری ایوان صدر کو موصول ہوگئی ہے۔آئین کے مطابق صدر اگر گورنر پنجاب کو نہیں ہٹاتے تو 10 دن میں خود ہی فارغ ہو جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم ساتھ ہی نئے گورنر کیلئے نام بھی صدر مملکت کو ارسال کریں گے۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی گورنر شپ پیپلزپارٹی کو ملنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More