موجودہ اپوزیشن نے سب کو مایوس کیا ہے، سید خورشید شاہ

سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ریاست کی جڑوں کو کمزور کررہی ہے۔ حکومت نے کسی کو نہیں چھوڑا ہر کوئی پریشان ہے ۔

سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ میرے خلاف سیاسی اور انتقامی کارروائی کی گئی تاہم عدالت میں کیس چل رہا ہے مکمل ہونے کےبعد دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے ۔ فی الحال کسی پر الزام تراشی نہیں کرنا چاہتا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسی سیاست ہم نے کبھی نہیں دیکھی جو مکمل جھوٹ پر مبنی ہے ۔گزشتہ انتخابات میں نوجوانوں کے ساتھ بڑا دھوکا ہوا۔ اس حکومت نے کسی کو نہیں چھوڑا، نیب کو کمزور کردیا گیا اور جو کمزور ہوتا ہے اس پردباؤزیادہ ہوتا ہے۔ موجودہ اپوزیشن نے بھی سارے طبقوں کو مایوس کیا ہے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف مظالم کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ کشمیر میں بھارتی مظالم ستر سال سے جاری ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More