پی پی نے خواتین کو وزیر اعظم اور اسپیکر جیسے عہدوں پر منتخب کرایا، بلاول بھٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں پر تشدد قانونی طور جرم اور انصاف پر مبنی کسی بھی معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔

خواتین پر تشدد کے خلاف عالمی دن پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی خواتین کے خلاف تشدد پر صفر برداشت رکھتی ہے۔پی پی پی کی حکومتوں اور خود پارٹی نے ہمیشہ مضبوط خواتین، مضبوط پاکستان کے نعرے کی پیروی کی ہے اور اسی نعرے کے تحت خواتین کے ہر شعبے میں کردار کو مظبوط بنانے کے کے لیے نمایاں اور انقلابی اقدام اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی ملک کی واحد پارٹی ہے جہاں خواتین کو صنفی امتیاز کے بغیر زیادہ تحفظ، احترام اور حوصلہ افزائی ملتی ہے۔ پیپلز پارٹی نے خواتین کو وزیر اعظم، اسپیکر اور وزراء جیسے اہم عہدوں پر منتخب کرایا۔ججز، پولیس افسران اور اس جیسے اہم عہدوں پر خواتین کی مقرریوں کے لیئے راستے کھولے۔ پی پی خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے تحفظ اور وقار کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مساوی مواقع پیدا کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھی گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More