وزیراعظم آزاد کشمیر عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ۔ تحریک انصاف کے 25 اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنی ہی جماعت کے وزیراعظم کے خلاف قانون ساز اسمبلی میں جمع کرائی گئی۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے گزشتہ روز تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نیازی سے بنی گالا میں ملاقات کرکے اپنے خلاف ہونے والی سازش کو بے نقاب کیا جبکہ آج سینئر ترین وزیر سردار تنویر الیاس سمیت اپنی کابینہ کے چاروزیروں اور ایک مشیر پر کرپشن کاالزام لگا کر برطرف کیا اور پھر خود وزارت عظمیٰ کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پر رائے شماری کے لئے طلب گئے آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے کل صبح ساڑھے 10 بجے ہونے والے اجلاس میں اب نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کارروائی کی جائے متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب میں حصہ لینے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More