فلم دی پائلٹ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

دوسری جنگ عظیم کےدوران پیش آئے حقیقی واقعہ پر مبنی وار فلم دی پائلٹ کا ٹریلر جاری کردیاگیا،فلم یکم مارچ کو ریلیز کی جائےگی

یہ ایک روسی فلم ہے جس میں دوسری جنگ عظیم کے دوران پیش آئے حقیقی واقعہ کو دکھایا گیا ہے۔ یہ محب وطن پائلٹ جس نے جنگ میں خود کو ایسے ہی حالات میں پایا اور اپنی دونوں ٹانگیں کھودیں لیکن پھر بھی لڑتے رہے۔

فلم میں پائلٹ نکولائی کوملیو کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ جس نے ایک جرمن ٹینک کو نشانہ بنایا لیکن اس کا طیارہ مار گرایا گیا تھا۔ نکولائی اپنے طیارے کو جنگل میں اتارنے کے قابل تھا اور اچانک اسے احساس ہوا کہ اس کے مسائل ابھی شروع ہوئے ہیں۔ فلم یکم مارچ کو ریلیز کی جائےگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More