پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں

اسلام آباد: حزب اختلاف کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف فیصلہ کن سفارشات مرتب کرلیں جن کا کل سربراہی اجلاس میں توثیق کے بعد اعلان کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے کنوینرشاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تمام جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے ۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دینے کیلئے سفارشات مرتب کرلیں ۔

اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ سب سے بڑی بیماری قوم کو لاحق ہے وہ موجودہ حکومت اور عمران خان کی شکل میں ہے۔ اس نجات کے لیے ڈی ایم کی تحریک اور احتجاج تیز کرنے کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر دونوں پیچوں پرکھیلیں گے اور سترہ نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے جو قانون سازی ہوئی ہے اس کے خلاف خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ پی ڈی ایم نے اس مہلک بیماری سے ملک کو نجات دلانی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More