اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100انڈیکس میں 623 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی رہی۔اسٹاک مارکیٹ 623 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار51 کی سطح پر بند ہوئی۔ آج سافٹ ویئر کی خرابی کی وجہ سے ٹریڈنگ کا عمل 2گھنٹے کیلئے معطل بھی رہا۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا ۔ 100 انڈیکس 623 پوائنٹس کے اضافے سے45 ہزار851 سطح پربند ہوا۔

آج دن بھرمجموعی طور پر312 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 234 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ65 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More