پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے اختتام تک پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز کاروبار کا اختتام ہوگیا، دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں شدید مندی رہی۔

مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 42ہزار اورپھر41ہزار کی بھی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 1134پوائنٹس کی کمی سے 40ہزار879پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر347 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 278کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی، صرف52کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More