پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا

کراچی:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان رہا۔ مارکیٹ اتار چڑھاو کے بعد صرف 8پوائنٹس کی کمی سے41 ہزار 568پربند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طورپر354 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔

197 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ136کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,854 جبکہ کم ترین سطح 41,524رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More