مہنگائی کی مجموعی شرح 18اعشاریہ42 فیصد ہوگئی

اسلام آباد: ملک بھر میں رواں ماہ فروری کے دوسرے ہفتے میں بھی مہنگائی برقرار ہے ۔مہنگائی کی مجموعی شرح 18اعشاریہ42 فیصد ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوسرے مہینے فروری میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18اعشاریہ42 فیصد ہوگئی ۔ ایک ہفتے کے دوران 16 اشیاء مہنگی ہوئی جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے لہسن،برائلر مرغی گھی کوکنگ آئل سمیت بیشتر اشیاء مہنگی ہو ئی۔بریڈ،تازہ دودھ،خشک دودھ ،دہی سمیت 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More