اسپیکرقومی اسمبلی کی تعاون کی درخواست پراپوزیشن کا اہم اجلاس

اسلام آباد: اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے جاری ہے ۔ اجلاسں میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو لکھے گئے اسپیکر کے خط پر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو لکھے گئے خط پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اپوزیشن کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہورہا ہے ۔اجلاس میں حکومت مخالف تحریک اور ان ہاؤس تبدیلی کے مختلف آپشنز پر بھی غور ہوگا۔

اسپیکر اسد قیصر نے پارلیمنٹ میں انتخابی اصلاحات سمیت دیگر قوانین کی منظوری کےلیے تعاون مانگا ہے ۔ اپوزیشن اسٹیرنگ کمیٹی آج اسپیکر کے خط کا جواب بھی بھجوائے گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More