مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران خان سے نجات ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب قوم کو آپ سے صرف نجات چاہیے۔ مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے۔

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب اب پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں بلکہ عوام کو آپ کا استعفیٰ چاہیے۔ عمران صاحب قوم پر ایک احسان کریں کہ قوم پر کوئی احسان نہ کریں۔

مریم اورنگزیب مہنگائی سے نجات کا واحد ذریعہ عمران صاحب سے نجات ہے ۔ ذخیرہ اندوز، منافع خوروں اور آٹا چینی دوائی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن وزیراعظم ہاؤس میں کریں۔ دائیں بائیں دیکھیں آپ کو منافع خوروں، ذخیرہ اندوزوں اور چوروں کا ٹولہ نظر آجائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More