وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے استعفیٰ دینےسےانکار کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری کل ہوگی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اکثریت کا دعویٰ کرتے ہوئے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا ہے جبکہ دوسری جانب ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن نے اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے گھر پرڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ جام کمال کے مستعفی ہونے کی خبریں آرہی تھیں تاہم وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انہیں افواہیں قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کر دی تھی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More