پنجاب اسمبلی کا اجلاس، پرویزالہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد غیر فعال

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے چند منٹوں بعد ملتوی کردیا گیا جبکہ پینل آف چیئرمین نے پرویز الہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد غیر فعال کردی۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوتے ہی ملتوی کردیا گیا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 جون تک ملتوی کیا گیا ہے ۔ پینل آف چیئرمین نے پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر فعال کردی ہے ۔

اجلاس کے دوران تحریک جمع کروانے والے رکن سمیع اللہ خان کا نام دو بار پکارا گیا تاہم سمیع اللہ خان کی غیر موجودگی کے باعث تحریک عدم اعتماد غیر فعال کی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More