نئی وفاقی کابینہ کا کل حلف اٹھانے کا امکان

اسلام آباد: نئی وفاقی کابینہ کا کل حلف اٹھانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دس سے بارہ وزراء حلف اٹھائیں گے۔

وفاقی کابینہ کیلئے حکمران اتحاد میں معاملات طے پا گئے۔ کل حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد کا مرتضی جاوید عباسی کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بنانے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور کا حلف اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کی شازیہ مری یا مصطفی نواز کھوکھر کو وزارت انسانی حقوق کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ آصف وزارت تجارت کا قلمدان، مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات و نشرزیات کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ رانا تنویر کو وزارت پارلیمانی امور سونپے، رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ جبکہ شاہد خاقان عباسی کی کسی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کی ہے تاہم شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More