نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے، طاہراشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی مذہبی امور حافظ طاہر محمود اشرفی نے حکومت اور کالعدم تحریک کے درمیان معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے دانشمندی سے اس مسئلے کا حل نکالا ہے اور عوام کو ایک بڑے سانحہ سے بچایا ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کےنمائندہ خصوصی اور پاکستان علماکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہناتھا کہ پاکستان کے حالات کا تقاضا یہ ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل ہونا چاہئے۔ علماء و مشائخ مکمل طور پر تعاون کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔

انہوں نے حکومت اورکالعدم تحریک کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھاکہ عشرہ رحمتہ اللعالمین 3 ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک منایا گیا۔ پوری دنیا میں سیرت کے عنوان سے ایسے ایام نہیں منائے گئے یہ تاریخی امر ہے کہ ناموس رسالت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا۔ہمارا دین اور حضور سے محبت کا تعلق اور عشق مصطفیٰﷺکسی سے کم نہیں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More