ربیع الثانی کاچاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الثانی اتوار کو ہوگی

اسلام آباد: ملک بھر میں ربیع الثانی کاچاند نظر نہیں آیا۔یکم ربیع الثانی بروز اتوار کو ہو گی۔

اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کمیٹی کےچیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزادنے میڈیا کو بتایا کہ ماہ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لئے اجلاس ہوا ۔اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات، وزارت کے ممبران نے بھی شرکت کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پورے ملک میں بیشتر علاقوں میں مطلع صاف تھا لیکن ربیع الثانی کاچاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم ربیع الثانی بروز اتوار کو ہو گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More