حکومت کو گھر بھجوانے کا طریقہ آئین میں درج ہے، حسان خاور

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کاکہناہے کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں ہوگی۔ اپوزیشن سیاسی مارچ کرکے اپنا زور بازو آزمانا چاہتی ہے تو ضرور آزمائے مگرحکومت بدلنے کا طریقہ آئین میں درج ہے شور مچا آکر عوام کو گمراہ مت کیاجائے۔

لاہور میں داتا دربار پر خواجہ اجمیر عالمی تصوف کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی حسان خاور نے کہاکہ حکومت کو گھر بھجوانے کے طریقے آئین میں درج ہیں اگر اپوزیشن پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرسکتی ہے تو انہیں پورا حق حاصل ہے۔

حسان خاور نے کہاکہ حکومت ملکی نظام کو بدلنا چاہتی ہے۔ اپوزیشن شور مچا کر عوام کو گمراہ مت کرے۔ دونوں جماعتیں اپنی سیاست بچانے کیلئے الگ الگ مارچ کر رہی ہیں۔ اسلام آباد چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ وطن عزیز دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیا کرام کے اقوال پر عمل نجات کا باعث ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More