اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن گیارہ بجےطلب کرلیاگیا۔کابینہ اجلاس میں اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا۔ وزیراعظم کابینہ کو سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا ۔ وزیراعظم کابینہ کو سلامتی کمیٹی اجلاس سے متعلق اعتماد میں لیں گے جبکہ اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد کو عہدے سے ہٹائے کی سمری زیر غور لانے کا امکان ہے ۔ نئے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ندیم رضوی سمیت مختلف ناموں پر غور کیا جائے گا ۔نئے چیئرمین کے تقرر کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔